ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی کے نومنتخب عہدیداران کے لیے پروٹوکول طے

ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن اور ممبران کے وارنٹ آف پریسیڈنس جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔

file pic
فائل فوٹو
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:48 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے حالیہ نو منتخب ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن، نائب چیئرپرسن اور ممبران کے وارنٹ آف پریسیڈنس جاری کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں بھی مقرر کی ہے۔

حکمنامہ کے مطابق ڈی ڈی سی چیئرپرسن پروٹوکول میں انسپکٹر جنرل، صوبائی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹو سکریٹری کے مقام پر ہوں گے۔ جبکہ نائب چیئرپرسن یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے پروٹوکول پر ہونگے اور ڈی ڈی سی کے ممبران ضلع مجسٹریٹ، سیشن ججز کے پروٹوکول پر ہوں گے۔

دریں اثناء انتظامیہ نے ڈی ڈی سی ممبران کی تنخواہ مقرر کرتے ہوئے چیئرپرسن کی ماہانہ تنخواہ 35 ہزار، نائب چیئرپرسن کی 25 ہزار جبکہ ڈی ڈی سی ممبران کی تنخواہ 15 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.