شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ماڈل ٹوون علاقے میں لوگوں نے آج احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ بیس سالوں سے ان کو کافی مشکلات ہے کیونکہ سرکار نے ان سے بس اسٹینڈ بنانے کے لے زمین لی تھی. لیکن آج تک سرکار نے بس اسٹینڈ نہیں بنایا اور اب ہم گزشتہ دس سالوں سے سرکار سے گزارش کررہے ہیں کہ ہماری زمین ہمیں واپس کردی جائے لیکن ہم کو زمین واپس بھی نہیں دی جارہی ہے۔
لوگوں نے کہا کہ ہم نے سرکار بالخصوص ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے سامنے اس مسئلے کو کافی بار لایا، لیکن انہوں نے ہماری کوئی بات نہیں سنی اور انکی مشکلات کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم اب مجبور ہو گئے اور اب ہم سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں، کیونکہ ہمیں زمین واپس نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سے بیس سال پہلے صورتحال الگ تھی اور موجودہ وقت کی بات الگ ہے۔ ہم غریب لوگ ہیں اور ہمارے پاس کوئی اور سہارا نہیں ہے۔ ہم اس زمین سے اپنی روزی روٹی چلاتے تھے لیکن سرکار نے لاچار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:Buldhana Bus Accident بلڈھانہ میں خوفناک بس حادثہ، چھبیس مسافروں کی موت
ہم چاہتے ہے کہ یہ زمین ہم کو واپس دی جائے یا ہم کو معاوضہ دیا جائے اور اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم مستقبل میں مزید احتجاج کریں گے۔ لوگوں نے سرکار سے گزارش کی کہ ان کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلہ کا حل کیا جائے۔