ETV Bharat / state

Altaf Bukhari On Property Tax: یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ میں چند برس تک تاخیر کی جائے،الطاف بخاری - رائل سپرنگ گالف کورس

اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے زور دیا ہے کہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کچھ برسوں کے لئے موقوف کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں لوگ ابھی اس حالت میں نہیں ہیں کہ وہ یہ ٹیکس ادا کر سکیں۔

Altaf Bukhari On Property Tax
الطاف بخاری
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 9:00 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے ایل جی انتظامہ پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ میں چند برس کی تاخیر عمل میں لائے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کے پوزیشن میں ہیں۔الطاف بخاری ان باتوں کا اظہار پیر کے روز سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی کہتے ہیں کہ دوسروں ریاستوں اور یوٹیز کے لوگ بھی ٹیکس ادا کررہے ہیں جو کہ صحیح ہے، لیکن جموں و کشمیر کے لوگ ابھی پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ایسے میں اس حکمنامے کے نفاذ میں کچھ برس تک تاخیر عمل میں لائی جائے۔
اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم صرف لوگوں کی جانب سے درخواست کرسکتے ہیں کہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاز کے لیے فی الحال روک لگائی جائے ۔واضح رہے جموں وکشمیر حکومت نے یکم اپریل2023 سے جموں و کشمیر کے میونسپل کارپریشنوں اور میونسپل کونسلوں میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاڈ عمل میں لایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Manoj Sinha On Propery Tax جموں و کشمیر کی 40 فیصد آبادی پراپرٹی ٹیکس کے دائرے سے باہر، منوج سنہا

ادھر رائل سپرنگ گالف کورس اور دیگر جائیداد کو آوٹ سوسنگ کی اطلاعات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سیاحتی شعبے میں مقامی سرمایہ کار موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اچھے مقامی کھلاڑی موجود ہیں اور وہ اس حوالے سے مشورہ دے سکتے ہیں ۔
اُن کے مطابق مقامی کھلاڑیوں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے کر اُنہیں بھی بولی میں شامل کیا جانا چاہئے تاکہ اُن کے لئے بھی روزگار کی سبیل ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ وہ ان جائیدادوں کے لئے کتنی بولی لگائے گی تاکہ مقامی کھلاڑی بھی ان شرائط اور بولی پر کھرا اُتر سکے۔

مزید پڑھیں: Royal Spring Golf Course in JK کشمیر کے رائل اسپرنگ گولف کورس کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی تیاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.