سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر میں ورچوئل موڈ کے زریعے "غریب کلیان سمیلن " پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'ملک کے لوگ سرجیکل اسٹرایک اور ائر اسٹرایک پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں اخبارات رشوت خوری اور گھوٹالوں کی سرخیوں سے بھرے ہوتے تھے لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ اب گھٹالوں یا بے ضابطگیوں کی باتیں نہیں ہوتی ہیں بلکہ آج فلاحی اسکیمز سے لوگوں کو مل رہے فائدے سے متعلق خبریں اخبارات پر پڑھنے کو ملتی ہیں۔ Modi Address to Garib Kalyan Sammelan program
وزیراعظم نے "غریب کلیان سمیلن" کے تحت آن لائن موڈ کے زریعے پی آر آئیز اور متعدد اسکیمز کی استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پر ایل جی منوج سنہا اور ان کے مشیر آر آر بھٹناگر نے بھی شرکت کی۔ ایل جی نے کہا کہ 'مرکز کی زیادہ تر اسکیموں کے نفاذ میں جموں و کشمیر آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کی گڈ گورننس کی وجہ سے ہی گزشتہ 8 برسوں کے دوران عوامی فلاحی اسکیموں سے معاشرے میں نمایاں بہتری آئی ہے وہیں سماج کے غریب خاص کر پسماندہ طبقہ جات کے معیاری زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: Azadi Ka Amrit Mahotsav:مودی 31 مئی کو سرکاری اسکیموں کے مستفیدین سے بات چیت کریں گے
انہوں نے کہا کہ 'جموں وکشمیر سہولیات کے اعتبار شہری اور دیہی فرق کو کم کرتے ہوئے مساوی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی جس کے اب خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ایل جی نے مزید کہا کہ 'وزیراعظم نریندر کی رہنمائی میں جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے پی ایم اے وائی کے 27 ہزار استفادہ کنندگان کو 135 کروڑ روپے براہ راست منتقل کئے۔ جبکہ پی ایم آواس یوجنا کے مسحقین میں 50 ہزار کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔