ETV Bharat / state

President Ramnath Kovind Visit: صدر ہند کا جموں، کشمیر اور لداخ کا دورہ متوقع - ایس ڈی سنگھ جموال

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے سیکورٹی ونگ ایس ڈی سنگھ جموال نے پولیس اہلکاروں کے لئے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ صدر ہند کے دورے کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹی منسوخ کی جاتی ہے۔

صدر ہند کا جموں، کشمیر اور لداخ کا دورہ متوقع

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 12:54 PM IST

صدر ہند رام ناتھ کووند 25 جولائی سے جموں و کشمیر اور لداخ کے تین روزہ دورے پر آرہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رام ناتھ کووند 25-27 جولائی سے جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کرنے والے ہیں۔

صدر ہند، جو فوج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، 26 جولائی کو کرگل میں وجے دیوس کے موقعہ پر دراس میں قائم 'وار میموریل' میں ہونے والے تقریب میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ سنہ 1999 میں بھارت اور پاکستان کے مابین کرگل جنگ میں بھارت کی کامیابی پر دراس وار میموریل میں فوج مختلف تقاریب کا اہتمام کرتی ہیں جس میں ہلاک فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت وادی میں بھی کچھ تقریبات سے بھی خطاب کریں گے، جس میں ایک تعلیمی ادارے کی کنووکیشن تقریب بھی شامل ہے۔

صدر کے دورے سے قبل جموں و کشمیر میں سیکورٹی انتظامیہ سیکورٹی انتظامات کے بندو بست کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا نام تبدیل

اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کے سیکورٹی ونگ ایس ڈی سنگھ جموال نے پولیس اہلکاروں کے لئے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ صدر ہند کے دورے کے پیش نظر تمام عملے کی چھٹی منسوخ کی جاتی ہے۔

حکم نامہ میں لکھا ہے کہ "صدر مملکت کے جموں و کشمیر یونین ٹی کے متوقع دورے کے پیش نظر تمام چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کی گئی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.