ETV Bharat / state

Kashmir Powerlifter Won Gold محسن خان نے نیشنل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا

قومی ایونٹ میں اپنے ڈیبیو میں ہی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاور لفٹر محسن فیاض خان نے آل انڈیا پاور لِفٹنگ بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سینئر زمرے میں سونے کا تمغہ جیت کر جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔ Kashmiri Powerlifter Mohsin Khan

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 7:34 PM IST

Updated : Oct 20, 2022, 2:24 PM IST

mohsin_khan_powerlifter
محسن خان

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سرینگر کے محسن خان نے بینچ پریس میں 125 کلو، ڈیڈ لِفٹ میں 230 کلو اور اسکواٹ میں 180 کلوگرام وزن اٹھایا، انہوں نے قومی ایونٹ میں مجموعی طور پر 535 کلوگرام وزن اٹھایا جس میں ملک بھر کے 3000 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ سرینگر شہر کے بٹا مالو علاقے سے تعلق رکھنے والے 25 برس کے محسن خان اس وقت جم ٹرینر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اتنے بڑے پلیٹ فارم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی جس میں ملک بھر کے پیشہ ور پاور لفٹرز نے حصہ لیا تھا۔ محسن خان نے اپنے باڈی بلڈنگ کرئیر کا آغاز سنہ 2018 میں کیا تھا اور اپنے پہلے مقابلے میں زیادہ متاثر نہیں کر سکے لیکن اس کھیل پر زیادہ توجہ دی اور شدت کے ساتھ آگے بڑھنے کا سبق سیکھا۔ انہوں نے ایونٹ میں 105 کلوگرام (سینئر) ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیا تھا۔ All India Powerlifting Bench Press Deadlift Championship

پاور لفٹر محسن فیاض خان

محسن خان نے کہا کہ 'کوچ سمیر ظہور نے مجھے میگا نیشنل ایونٹ کے لیے تیار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے مجھے پاور لفٹنگ کی مختلف تکنیک سِکھا کر مسلسل چار ماہ تک روزانہ تربیت دی۔ محسن پہلے ہی مقابلوں میں تین گولڈ میڈلز سمیت متعدد ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے قومی ایونٹ کے لیے سخت تیاری کی تھی اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کا ارادہ کیا تھا جسے انہوں نے کامیابی سے حاصل کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کھیل کی جانب عدم توجہی کے باوجود بھی وہ کھیل رہے ہیں کیوں کہ انہیں کھیل میں دلچسپی ہے۔ محسن خان نے کہا کہ 'میں مزید محنت کروں گا اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھی میڈلز جیتنے کی کوشش کروں گا۔ بس انتظامیہ کو بھی چاہیے کی وہ بھی ہمارے کھیل کی طرف توجہ مرکوز کریں۔ محسن خان کا زیادہ تر وقت جم میں گزرتا ہے۔

Last Updated : Oct 20, 2022, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.