ETV Bharat / state

Situation In Srinagar سرینگر میں زمینی سطح پر صورتحال میں کافی مثبت بدلاؤ آیا ہے، ڈی آئی جی سی آر پی ایف

ڈی آئی جی سی آر پی ایف ساؤتھ سرینگر نے کہا کہ سرینگر میں زمینی سطح پر صورتحال میں کافی مثبت بدلاؤ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مثبت اپروچ سے ہی ترقی اور تعلیم کی طرف پیش قدمی ممکن ہے۔

positive-change-in-the-situation-at-the-ground-level-in-srinagar-dig-crpf-south
سرینگر میں زمینی سطح پر صورتحال میں کافی مثبت بدلاؤ آیا ہے، ڈی آئی جی سی آر پی ایف
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 5:25 PM IST

سرینگر: سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) ساؤتھ سرینگر کے ڈی آئی جی میتھیو اے جان کا کہنا ہے کہ سرینگر میں زمینی سطح پر صورتحال میں کافی مثبت بدلاؤ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مثبت اپروچ سے ہی ترقی اور تعلیم کی طرف پیش قدمی ممکن ہے۔

موصوف ڈی آئی جی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز سرینگر میں سی آر پی ایف کی طرف سے منعقدہ ایک مفت میڈیکل کیمپ کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'سرینگر میں صورتحال میں کافی مثبت بدلاؤ آیا ہے جب عوام میں مثبت اپروچ ہوتا ہے تو ترقی اور تعلیم کی طرف پیش قدمی کی جاسکتی ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال میں کافی بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔

مفت میڈیکل کیمپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم علاقے میں مزید 3 مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھانہ پورہ میں منعقدہ یہ کیمپ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیمپ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قریب 3 سو مریضوں کو علاج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: IG CRPF on Situation In Srinagar لالچوک میں بھیڑ جمع ہونا پُرامن ماحول کی عکاس ہے، آئی جی سی آر پی ایف

ڈی آئی جی نے کہا کہ علاقے کے لوگ ہماری اس پہل سے خوش ہیں اور اس کی سراہنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم بھی سوسائٹی کا حصہ ہیں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.