ETV Bharat / state

Anantnag encounter اننت ناگ انکاؤنٹر میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا - نیشنل کانفرنس رہنما و سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

جنوبی کشمیر کے اننت ضلع کے کوکرناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں ڈپٹی ایس پی اور 19 آر آر کے کمانڈنگ آفیسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سیکوریٹی اہلکاروں کی موت پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ Political leaders expressed grief over death of 3 security personnel in Anantnag encounter

اننت ناگ انکاؤنٹر میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 8:23 PM IST

Updated : Sep 13, 2023, 10:00 PM IST

سرینگر: کوکر ناگ میں تین اعلیٰ آفیسران کے جاں بحق ہونے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور بی جے پی نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کوکر ناگ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران تین آفیسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوکر ناگ سے ایک خوفناک خبر آرہی ہے کہ وہاں پر کرنل ، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کا ڈی ایس پی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جاں بحق ہوئے آفیسران کے گھر والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • Terrible terrible news from J&K. An army colonel, a major and a J&K Police DYSP gave the ultimate sacrifice in an encounter in Kokernag area of South Kashmir today. DySP Humayan Bhat, Major Ashish Dhonack, and Colonel Manpreet Singh laid down their lives in an encounter with…

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) September 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Dy SP, CO, Major killed in Kokernag Encounter: کوکرناگ انکاؤنٹر میں سی او، میجر اور ڈی وائی ایس پی ہلاک

دریں اثنا بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے تین آفیسران کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز جموں وکشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کمر بستہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین آفیسران کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے بھی کوکر ناگ میں تین اعلیٰ آفیسران کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے تین آفیسران جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔الطاف بخاری نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ ملوث دہشت گردوں کو جلدازجلد انجام تک پہنچایا جائے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 13, 2023, 10:00 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.