ETV Bharat / state

سرینگر میں ڈکیتی کا معاملہ حل - پولیس تھانہ سرینگر

سرینگر پولیس نے ڈکیتی اور اپنے آپ کو پولیس اہلکار بتانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پھیچے دھکیل دیا۔

سرینگر میں ڈکیتی کا معاملہ پولیس نے کیا حل

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 10:06 PM IST

گنج دناج پور مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے نوشاد علی ولد سلیم شیخ رائے نے سرینگر کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی جس کے بعد پولیس نے ایک ایف آئی آر کی تھی۔

شکایت کنندگان کے مطابق تین افراد نے سول وردی میں خود کو پولیس اہلکار بتاتے ہوئے کووڈ 19 کے پیش نظر ماسک نہ پہنے پر جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی دینے کے دوران مذکور شخص کا پرس اور قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ موصولہ اطلاع پر پولیس تھانہ رام باغ نے واقع کی نسبت باضابط طور ایک کیس زیر نمبر 39/2021 درج کیا.

جس کے بعد ایس ڈی پی او صدر پولیس تھانہ نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔

تحقیقاتی ٹیم نے اپنے معاملے کی چھان بین شروع کرتے ہوئے بالاآخر ڈکیتی اور نقلی پولیس اہکار بننے میں ملوث تینوں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت برہان مختار وانی ولد مختار احمد وانی ،ساحل احمد ولد ناصر احمد خان اور ساحل جہانگیر ولد جہانگیر احمد بٹ بطور ہوئیں ۔تین ملزمان کا تعلق کر فلی محلہ کنی کدل سرینگر سے ہے۔

اس دوران پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی واقع پیش آنے کی صورت میں نزدیکی پولیس تھانے میں شکایت فوری درج کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لاکر ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.