نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتیہ جانتا پارٹی (بی جے پی) کے میونسپل کمیٹی ترال کے چیئرمین راکیش پنڈتا کی ہلاکت کے چند گھنٹوں بعد جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو 'پروٹیکٹڈ افراد' کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔ پروٹیکٹڈ پرسنز سے مراد وہ افراد ہے جو عسکریت پسندوں کے ممکنہ نشانے پر ہے اور جنہیں سکیورٹی فراہم کی گئی ہو۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "کوئی بھی پروٹیکٹڈ شخص (protected person) کہیں بھی بنا سکیورٹی اہلکاروں کے نہیں جائے۔ ان کو دورے کی اجازت زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی دی جائے گی۔"
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس لیے تمام پروٹیکٹڈ افراد (protected person) سے گزارش ہے کہ وہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی نہ کریں اور اپنی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔"
واضح رہے کہ گزشتہ شب جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک بی جے پی کے لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ "تین عسکریت پسندوں نے پنڈتا پر تب گولیاں چلائیں جب وہ اپنے دوست سے ملاقات کرنے ترال گئے تھے۔ وہ بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ وہیں اُن کے دوست کی بیٹی بھی زخمی ہوئی ہے اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔"
جموں و کشمیر پولیس نے 'پروٹیکٹڈ پرسنز' کے لئے ایڈوائزری جاری کی