ETV Bharat / state

سرینگر کے لالچوک میں لگی وزیر اعظم کی بڑی تصویر سیاحوں کیلئے باعث کشش - سرینگر میں مودی کا پوٹریٹ

لالچوک کے تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک بڑے سائز کی کٹ آؤٹ تصویر نصب کی گئی۔اس تصویر میں ایک ٹیگ لائن لکھی گئی جس کا تھیم 'بزرگوں کا سماں' (بزرگوں کا احترام) ہے۔PM Modi's life size cut out at Lal Chowk

pm-modis-life-size-cut-out-at-lal-chowk-becomes-new-tourist-attraction-in-srinagar
سرینگر کے لالچوک میں لگی وزیر اعظم کی بڑی تصویر سیاحوں کیلئے باعث کشش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 9:31 PM IST

سرینگر کے لالچوک میں لگی وزیر اعظم کی بڑی تصویر سیاحوں کیلئے باعث کشش

سرینگر: سرینگر کے تجارتی مرکز لالچوک میں تاریخی گھنٹہ گھر کے سامنے وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک بڑے سائز کی کٹ آؤٹ تصویر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئی ہے۔لال چوک میں وزیر اعظم کی اس کٹ آؤٹ تصویر کو منگل کی شام نصب کیا گیا۔

سیاحوں کو اس تصویر، جس میں وزیر اعظم کو سفید کرتے پاجامے جو دھاری دار واسکٹ سے مزین ہے، میں دکھایا گیا ہے،کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریں کھینچتے اور سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ ایسا پہلی بار دیکھا جا رہا ہے کہ لالچوک میں ملک کے کسی وزیر اعظم کی کٹ آئوٹ تصویر لگا دی گئی ہو۔

اس تصویر کے ساتھ فوٹو کھینچنے والے ایک سیاح جوڑے نے بتایا: 'اس تصویر کے ساتھ بڑی تعداد میں سیاحوں کی تصویریں کھینچنے سے نہ صرف وزیر اعظم کی شہرت واضح ہوجاتی ہے بلکہ ان کے ساتھ لوگوں کے مثبت جذبات کی وابستگی کا بھی اندزہ ہوجاتا ہے جن کی وجہ سے خطے میں تعمیر و ترقی ممکن ہوئی'۔

ایک خاتون سیاح نے کہا کہ 'میں کبھی بھی ایسا سوچا ہی نہیں تھا کہ کشمیر ایسی تبدیلیاں آئیں گی، پانچ سال قبل میں یہاں آنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی'۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ فوٹو کھینچتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ ہندی زبان میں ایک پیغام بھی لکھا ہوا ہے کہ 'بزرگوں کی عزت'ایک سیاح نے کہا کہ 'یہ انڈیا ہے، ہمیں اپنے بزرگوں کا احترام کرنا چاہئے جس کی ہمیں تعلیم دی جاتی ہے'۔انہوں نے کہا کہ یہ پیغام پڑھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔

مزید پڑھیں:

ایک اور سیاح نے کہا کہ یہاں مودی جی کی تصویر دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔وہیں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح نے کہا کہ 'آج ہم یہاں مودی جی کی وجہ سے آ سکتے ہیں اور یہاں کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں'۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.