ETV Bharat / state

SC on Article 370 دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلینج کرنے والی عرضی سُپریم کورٹ کی بنچ کے سامنے پیش کی گئی - دفعہ 370 کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت

دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی زیر قیادت بنچ کے سامنے پیش کی گئی۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ کہ ہم جانچ کر کے تاریخ دیں گے۔ Challenging Plea of Abrogation of Article 370

Challenging Plea of Abrogation of Article 370
دفعہ 370 کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 12:09 PM IST

Updated : Dec 14, 2022, 12:26 PM IST

دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا چندر چوڑ نے آرٹیکل 370 (جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت) کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی فہرست سے اتفاق کیا۔ اس معاملے کا تذکرہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا پر مشتمل بینچ کے سامنے کیا گیا جس کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ ہم جانچ کر کے تاریخ دیں گے۔ قبل ازیں سابق چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت نے کہا تھا کہ درخواستیں یقینی طور پر دسہرہ کی چھٹیوں کے بعد درج کی جائیں گی تاہم درخواستیں فہرست میں درج نہیں ہوئیں۔ Plea in SC Against Abrogation of 370

واضح رہے کہ 2019 میں درخواستوں کو ایک آئینی بینچ کے پاس بھیجا گیا تھا جس میں جسٹس این وی رمنا، سنجے کشن کول، آر سبھاش ریڈی، بی آر گوائی اور سوریہ کانت شامل تھے۔ بینچ کے ممبران میں سے ایک جسٹس سبھاش ریڈی اس سال جنوری میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ آرٹیکل 370 سے متعلق مقدمات کی سماعت اگست 2019 میں مرکز کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تقریباً 4 ماہ بعد دسمبر 2019 میں 5 ججز کی بینچ کے سامنے شروع ہوئی۔

Last Updated : Dec 14, 2022, 12:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.