ETV Bharat / state

عمرعبداللہ معاملہ: سپریم کورٹ میں آج سماعت - پبلک سیفٹی ایکٹ

عمر عبد اللہ پر لگائے گئے پی ایس اے کے خلاف عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

عمرعبداللہ معاملہ: سپریم کورٹ میں آج سماعت

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 9:25 AM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی ان کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی عرضی پر سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی۔ سارا پائلٹ نے حبس بیجا کی عرضی دائر کی ہے۔

سارا عبداللہ پائلٹ نے 10 فروری کو عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کرتے ہوئے اپنےبھائی عمر عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

دو مارچ کو سالسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ کے سامنے سارا پائلٹ کی عرضی پر جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کیا تھا۔

اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے اعلی ترین عدالت کے ایک سابقہ فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'حراست میں رکھنے کے معاملے میں عرضی گزاروں کو پہلے ہائی کورٹ جانا چاہیے'۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی علاقوں میں تقسیم کرنے سے چند گھنٹے قبل عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی سمیت سینکٹروں ہند نواز سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لیا تھا۔ اگر چہ متعدد رہنماؤں کو رہا کیا گیا، تاہم عمر عبداللہ، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی ابھی بھی نظر بند ہیں۔ انتظامیہ ان کے خلاد پی ایس اے کا اطلاق کرکے ان کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.