ETV Bharat / state

Politics on Eidgah Srinagar عیدگاہ میں اسپتال بنے گا یا پلے گراؤنڈ؟ - عیدگاہ سرینگر کینسر اسپتال

وقف چیئرپرسن درخشاں اندرابی کی جانب سے عیدگاہ، سرینگر میں کینسر اسپتال تعمیر کیے جانے کے چند روز بعد ہی صوبائی کمشنر کشمیر نے عیدگاہ کو پلے گراونڈ کے طور پر اپگریڈ کیے جانے کی بات کی ہے۔ کیا اس معاملے میں وقف بورڈ اور صوبائی انتظامیہ کے مابین ٹھن گئی ہے؟ PK Pole Vs Darakhshan andrabi on Eidgah Issue

عیدگاہ میں اسپتال بنے گا یا پلے گراؤنڈ؟
عیدگاہ میں اسپتال بنے گا یا پلے گراؤنڈ؟
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 7:32 PM IST

Updated : Sep 28, 2022, 8:48 PM IST

سرینگر: ڈویژنل کمشنر کشمیر، پی کے پولے نے بدھ کے روز کہا کہ ’’سرینگر کے عیدگاہ کو شہر خاص میں جدید ترین پلے گراؤنڈ کے طور پر تیار کیا جائے گا جس میں سائنسی بینادوں پر تیار کی گئی کم از کم 10 کرکٹ ٹرف ہوں گی جب کہ ایک فٹ بال گراؤنڈ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وہیں پارک کو تمام تر جدید سہولیات سے لیس ایک اہم اور پرکشش مقام کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ Srinagar Eidgah To be developed as Play Ground

پی کے پولے کا کہنا ہے کہ ’’نوجوانوں کو دستیاب کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے میں نے آج (عیدگاہ) علاقے کا دورہ کیا۔ میں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ علاقے میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی مزید سہولیات پیدا کریں۔‘‘ غور طلب ہے کہ صوبائی کمشنر پی کے پولے کا یہ اعلان وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی کے اُس بیان کے چند دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ (وقف) بورڈ کی جانب سے عیدگاہ، سرینگر میں ایک کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔ PK Pole on Eidgah

کینسر اسپتال کی سہولیات کے حوالے سے پی کے پولے نے کہا کہ ’’آس پاس کے اسپتالوں خصوصاً اسکمز، صورہ اس اور اے ایمز کی وادی آمد نے پہلے ہی کینسر کے مریضوں کے علاج کی سہولیات کو کافی اپ گریڈ کیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’(عیدگاہ میں) پلے گرائونڈ سمیت پارک کو بھی تمام جدید سہولیات کے ساتھ ایک اہم پرکشش مقام کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔‘‘Eidgah Srinagar Cancer Hospital or Playground

پی کے پول نے عیدگاہ کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ اتنا بڑا ہے کہ یہ سب کچھ ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ یہ 600 کنال سے زیادہ رقبہ والا وقف علاقہ ہے۔ اس کی لمبائی 7500 فٹ اور چوڑائی 2000 فٹ ہے۔ بورڈ اپنی منصوبہ بندی کے مطابق انسٹی ٹیوٹ بنا سکتا ہے۔ عارضی طور پر کچھ حصے کو مقامی لوگ کھیلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جس میں سے ایک حصہ بچوں کے کھیلنے کے لیے بہتر بنایا جائے گا اور ملحقہ پارک کو بزرگ چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام اس پارک کو معمول کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے جس کو کی کیا جائے گا۔ وقف بورڈ کو زمین کے استعمال کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے، جس میں اس کی منصوبہ بندی کے مطابق کچھ حصے پر اسپتال بھی بن سکتا ہے۔ زمین کے وسیع رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس میں سے کسی ایک کا بھی سوال نہیں ہو سکتا۔ یہ منصوبہ بندی کے مطابق سب کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وقف چیئرپرسن کی جانب سے تاریخی عیدگاہ، سرینگر میں کینسر اسپتال تعمیر کیے جانے کے اعلان کے بعد وادی کشمیر کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد خصوصاً شہر خاص کے نوجوانوں نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ایک جانب علماء نے محسن کشمیر میر محمد ہمدانیؒ کی جانب سے وقف کیے گئے عیدگاہ میں کینسر اسپتال تعمیر کرنے پر اعتراض کیا تھا۔

وہیں شہر خاص کے ناجوانوں کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ’’بڑھتی آبادی، تجاوزات کے سبب پہلے ہی کھیل کے میدان کم ہو چکے ہیں ایسے میں عیدگاہ، جسے نوجوان کھیل سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لاتے ہیں، میں اسپتال کی تعمیر سے نوجوان ایک وسیع و عریض کھیل کے میدان سے محروم ہو جائیں گے۔ Eidgah Srinagar Issue

Last Updated : Sep 28, 2022, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.