قبل ازیں ملازمین سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوئے اور اپنی مانگوں کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ ملازمین نے اپنے جسم پر کفن نما سفید کپڑا پہن رکھا تھا جبکہ اس دوران ملازمین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی موجود تھے۔ جن پر ''ہمارے ساتھ انصاف کرو'' کے نعرے درج تھے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا 'تقریبا 61000 سے زائد افراد کئی محکموں میں بطور کیزوول کام کررہے ہیں جبکہ کئی ملازمین 20۔20 سالوں سے ابھی بھی مستقل ہونے سے محروم رکھے گئے، جو سراسر ناانصافی ہے۔ یومیہ اجرت سے بھی ہمیں محروم کیا گیا، جسے اب برداشت نہیں کیا جائیگا۔'
اس دوران ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہماری تمام مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ جیسے ہی ملازمین نے لال چوک کی طرف پیش قدمی کی، پولیس نے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ متعدد ملازمین کو گرفتار بھی کیا گیا۔