ETV Bharat / state

سرینگر: محکمہ پی ایچ ای کے عارض ملازمین کا احتجاج

احتجاجی 'جموں والو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں'، 'پی ایچ ای ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ جموں زندہ باد' کے نعرے لگا رہے تھے۔

عارض ملازمین کا احتجاج
عارض ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 9:28 PM IST

کشمیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) جوائنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے جموں کے محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کے ہڑتال کی حمایت میں ہفتے کو پریس کالونی میں احتجاج درج کیا۔

احتجاجی 'جموں والو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں'، 'پی ایچ ای ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ جموں زندہ باد' کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر جموں و کشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فورم کے صدر سجاد احمد پرے نے بتایا کہ جموں کے محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں لیکن حکومت ان کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا: 'جموں میں محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں لیکن ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ان سے کام لیا جاتا ہے لیکن آج ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جار ہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیاں فرضی تصادم: نوجوانوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے

موصوف نے کہا کہ اگر یونین ٹریٹری انتظامیہ ان عارضی ملازمین کے مطالبات جیسے نوکریوں کی مستقلی کو پورا نہیں کرتی ہے تو کشمیر صوبہ میں محکمہ پی ایچ ای میں کام کرنے والے عارضی ملازمین ہڑتال پر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کی ہڑتال سے جموں میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.