ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ پر گُپکار الائنس نے کیا کہا؟ - jammu and kashmir news

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے پوچھ تاچھ مکمل ہونے کے بعد پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلیریشن ( پی آئی جی ڈی) نے اس کارروائی کو انتقامی سیاست قرار دیا۔

Gupkar
Gupkar
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 9:13 PM IST

پی آئی جی ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ 'مرکزی حکومت پورے ملک کے ساتھ ساتھ یہاں بھی اپنی مخالفت کو ختم کرنے کے لیے انتقامی سیاست کر رہی ہے اور کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لینے کے ہمارے جائز مطالبے کو خاموش کرنے کی کوشش ہے۔

الائنس نے مرکزی حکومت کو کئی بار آگاہ کیا ہے کہ ان کے اس طرح کے ہتھکنڈوں کی وجہ سے جموں، کشمیر اور لداخ کی خصوصی حیثیت دوبارہ بحال کرنے کی جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا۔

پیپلز الائنس فار گُپکار ڈکلیریشن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 'مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے ہر خطے اور طبقے سے وابستہ افراد کی گُپکار ڈیکلریشن کے مقصد پر یکجہتی دیکھ کر بوکھلا گئی ہے اور جب ہماری مہم میں قومی سطح کی سیاسی جماعتیں اور بیدار شہریوں نے حمایت کی تو مرکزی حکومت ایسے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔

مرکزی حکومت سے گزارش کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ 'وہ اس انتقامی سیاست سے پرہیز کریں۔ تمام متعلقین سے بات چیت اور جموں و کشمیر اور لداخ کی خصوصی حیثیت دوبارہ بحال کرنے سے ہی یہاں کی غیر یقینی صورتحال بہتر ہو پائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.