ETV Bharat / state

’روسی سفیدے کاٹنے میں مزید وقت دیا جائے‘ - کشمیر

جموں و کشمیر انتظامیہ نے روسی سفیدوں کو ایک ہفتے کے اندر کاٹنے کے احکامات صادر کیے ہیں تاہم عوام نے اس وقت میں توسیع کی مانگ کی ہے۔

russian poplar
سفیدے درخت کاٹنے میں مزید وقت دیا جائے
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 3:51 PM IST

روسی سفیدے کے درختوں کی کٹائی کا حکم دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ایک ہفتے کے اندر اندر لوگوں کو از خود درخت کاٹنے کے لیے کہا ہے۔ بصورت دیگر ’’یا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یا محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے اہلکار از خود درخت کاٹ کر اپنے ساتھ لے جائیں گے۔‘‘

اس دوران درخت مالکان کا کہنا ہے کہ مہلک کوروناوائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر تمام لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہیں۔ جبکہ مزدور بھی کسی جگہ دستیاب نہیں ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار کے غیر ضروری دبائو کے پیش نظر وہ مزید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے تمام ضلع اور سب ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں وادی کشمیر میں روسی سفیدے کے درخت مالکان کو ایک ہفتے کے اندر از خود درخت کاٹنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سرکاری حکم نامے کے بعد وادی کے شمالی و جنوب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ انہیں درخت کاٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور وہ سرکاری حکم نامے کی تعمیل اور احترام کرکے اپنی زمین میں موجود درخت کاٹنے کے لیے تیار ہیں تاہم اس کام کے لیے مخصوص کاریگروں (درخت کاٹنے والوں) کی ضرورت ہے جو اس وقت کسی بھی جگہ دستیاب نہیں ہیں کیونکہ لوگ کووڈ 19 وائرس کے خوف کے چلتے گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ خاص کر محکمہ مال کے افسران سے اپیل کی ہے کہ سفیدے کے درخت کاٹنے کی مدت میں اضافہ کیا جائے تاکہ لوگوں کی سالہا سال کی کمائی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ آنے والے ایام میں ان درختوں سے خارج ہونے والے پولن اور روئی کے گالوں سے (Cotton) الرجی ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں جس سے ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.