ETV Bharat / state

Ramadan 2023 ماہ صیام کے پہلے جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں میں رونقیں - رمضان المبارک 2023

ماہ مبارک رمضان کے پہلے جمعے کے موقعے پر وادی کشمیر کے تمام جامع مساجد، درگاہوں اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے انتہائی روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔سب سے بڑے اجتماعات تاریخی جامع مسجد سرینگر اور درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ باجماعت ادا کی۔

صیام کے پہلے جمعہ عبادت گاہوں میں رونقیں

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:11 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 6:18 PM IST

ماہ صیام کے پہلے جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں میں رونقیں

سرینگر: جموں وکشمیر میں جمعرات سے ہی رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہوتی ہی مساجد،خانقاہیں اور زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد ہوگئیں۔ صیام عبادت،تقوی، صبر، فیض و برکت اور دیگر نیکیوں کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں لوگ اپنے گناہوں کی بخشس اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عبادت میں محو ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں ماہ صیام کے پہلے جمعہ کے موقع پر جہاں وادی بھر کی مساجد،درگاہوں اور زیارت گاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے وہیں تاریخی جامع مسجد سرینگر میں بھی لوگوں کی خاصی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی۔

تاریخی جامع مسجد کے در ودیوار واعظ و تبلیغ ، دوردازکار، اور قرآن خوانی سے نہ صرف گونج اٹھے بلکہ عبادات و ریاضت اور دعائیں مجالس میں محو اہل ایمان کو دیکھتے ہوئے ایک الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا۔ وہیں ان لوگوں کے دل شاد ہوئے جو دور دراز علاقوں سے صیام کا پہلا جمعہ جامع مسجد میں ادا کرنے کی غرض سے آئے تھے۔جامع مسجد میں صیام میں جمعہ ادا کرنے پر نمازیوں کی خوشی دیکھتے ہی بنتی تھی۔ اس موقعے پر لوگوں نے اس تاریخی جامع مسجد کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن کافی اہمیت کا حامل ہے ۔

جامع کے امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے جمعہ کا خطبہ دیا۔ ایسے میں ماہ رمضان کے اس متبرک مہینے کے پیش نظر میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی کی مانگ سرینگر میں طویل پکڑتی جارہی ہے ۔اگرچہ اس بابرکت مہینے میں اس طرح کے بڑے اجتماع منعقد ہونے پر لوگوں نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ البتہ تاریخی جامع میں نماز کی ادائیگی کے لیے آرہے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ منبر سے میر واعظ محمد عمر فاروق کی غیر موجودگی نے مسجد کی مجموعی رونق کو کم کر دیا ہے۔ میرواعظ محمد عمر فاروق تقریباً 4 برس سے خانہ نظر بند ہیں۔قابل ذکر متحدہ مجلس علماء کی جانب سے حالیہ منعقد کیے گیے اجلاس میں بھی میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا ۔

مزید پڑھیں:

Ramadan 2023 جموں وکشمیر میں ماہ رمضان کی شروعات، ہر سو درود و اذکار

Demand OF Dates : ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھجور کی خرید و فروخت میں اضافہ

Last Updated : Mar 24, 2023, 6:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.