ETV Bharat / state

'میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ بغیر ماسک پہنے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں'

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 3:22 PM IST

منوج سنہا نے لوگوں کو عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید منانے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

'میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ بغیر ماسک پہنے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں'
'میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ بغیر ماسک پہنے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں'

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بار بار اپیل کرنے کے باوجود لوگ سڑکوں پر بغیر ماسک پہنے چلتے پھرتے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'عوام کی آواز' کے دوران کہا کہ 'میں اس پروگرام میں بار بار آپ سے کورونا کے پیش نظر احتیاط کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں نے پچھلے کچھ دنوں سے دیکھا کہ لوگ لاپرواہی کر رہے ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ بار بار اپیل کے باوجود سڑکوں پر لوگ ماسک کے بغیر چلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میری آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ مہربانی کر کے احتیاط برتیں۔ ایس او پیز پر عمل کرنے سے ہم اس بیماری کو دور رکھ سکتے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل کرنے سے آپ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے خاندان کی زندگی بچا سکتے ہیں نیز عوام کی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں'۔

منوج سنہا نے لوگوں کو عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عید منانے کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں اجتماعی نمازِعید پر پابندی: ڈویژنل کمشنر پی کے پولے

انہوں نے کہا کہ 'اکیس جولائی کو پورے ملک کے ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ میں آپ سب کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہم سب اس تہوار کو منائیں گے'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.