ETV Bharat / state

سری نگر: کم وزن آکسیجن سلنڈر فروخت کرنے پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 10:26 PM IST

ایل ایم ڈی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے انہیں سرکاری ہسپتالوں کے منتظمین شکایات کر رہے تھے کہ سرینگر کے مضافات میں قائم آکسیجن یونٹ ہسپتالوں میں کم وزن والے سلنڈر فروخت کررہے ہیں۔

Srinagar
Srinagar

جموں و کشمیر انتظامیہ کے لیگل میٹرولوجی (ایل ایم ڈی) سری نگر نے آج میڈیکل آکسیجن سلنڈر پلانٹ کے کی فیکٹریوں پر مقدمہ دائر کیا کیونکہ مذکورہ یونٹس سرکاری ہسپتالوں کو کم وزن والے آکسیجن سیلنڈر فروخت کرتے تھے۔

ایل ایم ڈی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے انہیں سرکاری ہسپتالوں کے منتظمین شکایات کر رہے تھے کہ سرینگر کے مضافات میں قائم آکسیجن یونٹ ہسپتالوں میں کم وزن والے سلنڈر فروخت کررہے ہیں۔ جس کے بعد متعلقہ افسران نے ان فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کنٹرولر انفورسمنٹ کی سربراہی میں اس ٹیم نے پایا کہ سلنڈر میں مطلوبہ پریشر 130 بار ہونا لازمی ہے جبکہ جانچ کے دوران وہاں پریشر 110 بار پائے گئے جو ایل ایم ڈی ایکٹ 2009 کے سیکشن 30 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر سری نگر نے حال ہی میں 130 بار والے سلنڈر کی ریفلنگ ریٹ 790 روپے مقرر کی ہے جبکہ کاروباری اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

قوانین کی خلاف ورزی کے پاداش مقدمہ درج کرکے 70 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.