ETV Bharat / state

وحید پرہ پر حزب المجاہدین کو دس لاکھ روپیے دینے کا الزام

پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ نے مبینہ طور پر عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو دس لاکھ روپے دیے تھے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے ذرائع کے مطابق پرہ نے حزب المجاہدین کو مالی مدد 2019 میں ہوئے پارلیمانی انتخابات سے قبل کی تھی۔

پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمان پرہ

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 4:31 PM IST

گزشتہ مہینے این آئی اے نے ضلع ترقیاتی انتخابات سے قبل وحید الرحمان پرہ سے پوچھ تاچھ کی، جس کے بعد انہیں حراست میں لیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق پرہ کی گرفتاری ڈی ایس پی دیویند سنگھ کے معاملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے عمل میں لائی گئی تھی۔ ضلع ترقیاتی انتخابات میں پرہ پلوامہ کی سیٹ سے کامیاب ہوئے تاہم زیرحراست ہونے کی وجہ سے ان کی حلف برداری ممکن نہیں ہو پائی۔

ای ٹی وی بھارت نے اس حوالے سے وحید الرحمان پرہ کے وکیل سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے۔ 'وہی این آئی اے کی خصوصی عدالت میں رہائی کے لیے دائر کی گئی عرضی میں پرہ نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ 'ان کے خلاف سازش کی گئی ہے تاکہ کچھ لوگوں کو سیاسی فائدہ مل پائے۔'

ایجنسی کے ذرائع کے مطابق 'پیسہ مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے عسکریت پسند سعید مشتاق نوید عرف نوید بابو کو دیویندر سنگھ کے ہاتھوں دیے تھے۔ سنگھ نے یہ پیسے مبینہ طور پر کھانے کے ڈبے میں چھپا کر نوید بابو تک پہنچائے تھے۔'

تین روز بعد کشمیر میں آفتاب جلوہ گر

رواں برس جنوری میں دیویندر سنگھ کو سرینگر جموں قومی شاہراہ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں نوید بابو اور ایک اور عسکریت پسند کو لے جارہے تھے۔

ایجنسی کی جانب سے دائر کی گئی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'سنگھ عسکریت پسندوں کو رہنے کی جگہ فراہم کرتے تھے اور پاکستان کے اشارے پر کام کرتے تھے۔'

ذرائع کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ برس فروری کے مہینے میں عسکریت پسندوں نے پرہ سے مالی مدد مانگی تھی۔ پرہ کے دوست عرفان شفیع میر نے انہیں بتایا تھا کہ حزب المجاہدین کو دس لاکھ روپوں کی ضرورت ہے۔ پرہ نے مالی مدد کرنے پر حامی بھرتے ہوئے شرط رکھی تھی کہ حزب المجاہدین پارلیمانی انتخابات کے دوران کوئی بھی کاروائی انجام نہیں دے اور ان کی پارٹی کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھی مدد فراہم کریں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.