ETV Bharat / state

Land allotment row: پانچ مرلہ اراضی پر انتظامیہ کے اعتراضات پر پی ڈی پی کا رد عمل - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پانچ مرلہ زمین

جموں و کشمیر میں ایسے افراد جن کے پاس کوئی اراضی نہیں ہے، کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرانے کے سرکاری اعلان پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

a
a
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 6:47 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کے ’’بے گھر افراد کو گھر‘‘ الاٹ کرنے کے حوالے سے عائد کیے گئے الزامات کی تردید کے ایک دن بعد پی ڈی پی نے جمعرات کو اس حوالہ سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ پارٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے ایک بیان میں کہا: ’’پی ڈی پی نے اپنی صدر محبوبہ مفتی کی طرف سے غریبوں کے لیے مکانات کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی جانب سے فوری وضاحت کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل میں شفافیت کی کمی پر مایوسی کا اظہار کیا۔‘‘

بخاری نے مزید کہا کہ ’’سنہ 2021 میں ’بے گھر افراد‘ کی تعداد میں 19,047 سے اچانک دو لاکھ ظاہر کیے جانے کا بنیادی سوال ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) ریاست میں کئی دہائیوں سے مختلف عنوانات کے تحت جاری ہے اور اس کے لیے ایک مخصوص طریقہ کار اور لائحہ عمل موجود ہے جس کی مرکز نے ہمیشہ نگرانی کی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ امداد عام طور پر غریب ترین اراضی مالکان کو دی جائے گی اور ایسے لوگوں کو جن کے پاس زمین موجود نہیں ہے، انہیں کمیونٹی اراضی بشمول کاہچرائی، سرکاری اراضی، خالصہ وغیرہ میں سے زمین الاٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Five Marlas To Landless in JK حکومت بے گھر افراد کیلئے مکان کے نام پر دس لاکھ لوگوں کو یہاں آباد کرنا چاہتی ہے، محبوبہ

مزید وضاحت کرتےہوئے پی ڈی پی ترجمان نے کہا کہ ’’یہ دعویٰ کہ شناخت شدہ دو لاکھ کنبے اب بھی بے گھر ہیں، کئی شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے خاص طور پر بے گھر افراد کی تعداد میں حد درجہ اضافہ اس پورے عمل میں غیر شفافیت یا (حکومت کے) غلط ارادوں کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اعلیٰ حکام کی جانب سے (پانچ مرلہ اراضی فراہم کرنے کا) تازہ ترین اعلان جموں میں غیر مقامی باشندوں، مزدوروں، کاریگروں کو مکانات کی الاٹمنٹ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ کیا ملک کی کوئی ریاست سردیوں میں میدانی علاقوں میں جانے والے ہزاروں کارکنوں، ہاکروں اور چھوٹے دکانداروں کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھاتی (یعنی انہیں اراضی یا مکانات فراہم کرتی) ہے؟‘‘

یہ بھی پڑھیں: five marlas to landless, historic : پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ تاریخی، بی جے پی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.