ETV Bharat / state

پی ڈی پی نے سادگی سے یوم تاسیس منایا - معمولی نشست کا اہتمام کیا گیا

پی ڈی پی اپنا یوم تاسیس ایک ایسے وقت میں منا رہی ہے جب پی ڈی پی کی سرپرست اعلی اور سابق وزیر اعلی محبوبہ گزشتہ ایک برس سے نظر بند ہیں۔

پی ڈی پی نے سادگی سے یوم تاسیس منایا
پی ڈی پی نے سادگی سے یوم تاسیس منایا
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 8:13 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی آج اپنا 21واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس مناسبت سے اگرچہ کسی خاص تقریب کا انعقاد عمل میں نہیں لایا گیا لیکن پارٹی ہیڈکوارٹر میں چند سینیئر رہنماؤں اور کارکنان کی موجودگی میں ایک معمولی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی کے دفتر میں یوم شہداء تقریب

اس موقعے پر پارٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے کہا کہ 'پارٹی اپنا یوم تاسیس ایک ایسے وقت میں منا رہی ہے جب پی ڈی پی کی سرپرست اعلی اور سابق وزیر اعلی محبوبہ گزشتہ ایک برس سے نظر بند ہیں۔ وہ بھی غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری طرز پر۔'

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'دیگر جماعتوں کے رہنماؤں پر عائد پی ایس اے کو ختم کرکے رہا تو کیا گیا ہے تاہم انہیں بھی گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو جمہوریت پر کئی سوال کھڑے کرتی ہے۔'

انہوں نے پارٹی کے منشور کو دہراتے ہوئے کہا کہ 'پی ڈی پی لوگوں کی جماعت ہے اس لئے پارٹی کے اعلی رہنماؤں پر حکومت کوئی بھی ظلم ڈھاتی رہے یا کسی بھی قسم کی بربریت کا مظاہرہ کرتی رہے لیکن اس کے باوجود پی ڈی پی اپنے موقف اور قول قرار پر برابر قائم و دائم رہے گی۔'

سہیل بخاری نے کہا کہ 'جس مقصد کے لئے پی ڈی پی کی بنیاد پڑی پارٹی اس مقصد کو کبھی بھی فوت ہونے نہیں دے گی۔' انہوں نے 20ویں یوم تاسیس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'اس دن موسلا دھار بارشوں کے باوجود وادی کے کونے کونے سے پی ڈی پی کے کارکنان بھاری تعداد میں بڑے جوش و جزبے کے ساتھ سرینگر کی شیر کشمیر پارک پہنچ کر یوم تاسیس میں شرکت کی غرض سے جمع ہوئے تھے۔ لیکن آج گزشتہ سال کے مقابلے صورتحال قدرے مختلف ہے۔ ایک جانب جہاں پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی گزشتہ ایک سال سے مسلسل نظر بند ہیں وہیں دوسری جانب کورونا وائرس کے عالمی وبا سے پوری قوم نبرد آزما ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.