ETV Bharat / state

لال چوک پر پی ڈی پی رہنما نے جموں و کشمیر کا پرچم لہرانے کی کوشش کی - جموں و کشمیر

نذیر احمد یتو سرینگر کے لال چوک پر اچانک پہنچ گئے ان کے ہاتھ میں جموں و کشمیر کا سابق پرچم تھا جسے لے کر وہ نعرہ بازی کرنے لگے۔ لیکن موقع پر موجود پولیس کی نفری نے انہیں دبوچ لیا اور ان کے ہاتھ سے جھنڈا چھین کر انہیں حراست میں لیا۔

pdp leader nazir yatoo tries to hoist jammu and kashmir's flag in lal chowk
پی ڈی پی رہنما کی لال چوک میں جموں و کشمیر کا جھنڈا لہرانے کی کوشش
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 6:28 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما نذیر احمد یتو کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب انہوں نے جموں وکشمیر کا پرچم تاریخی گھنٹہ گھر پر لہرانے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق نذیر احمد سرینگر کے لال چوک پر اچانک آ پہنچے۔ ان کے ہاتھ میں جموں و کشمیر کا سابق پرچم تھا جسے لے کر وہ نعرہ بازی کرنے لگے۔ لیکن موقع پر موجود پولیس کی نفری نے انہیں دبوچ لیا اور ان کے ہاتھ سے جھنڈا چھین کر انہیں پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

پی ڈی پی رہنما کی لال چوک میں جموں و کشمیر کا جھنڈا لہرانے کی کوشش

واضح رہے گزشتہ برس پانچ اگست 2019 سے قبل جموں و کشمیر کا اپنا ائین اور جھنڈا تھا لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن منسوخ کرنے کے بعد خطہ کو دو مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ اور اب یہاں سرکاری سطح پر صرف بھارت کا پرچم ہی لہرایا جاتا ہے۔ اس سے قبل یہاں حکومتی سطح پر دو پرچم (بھارت کا اور ریاست کا) لہرائے جاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.