ETV Bharat / state

پی ڈی پی: 20 رہنما ابھی بھی نظر بند، مرکز کے دعوے جھوٹے - غلام نبی لون

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ ان کی پارٹی سے وابستہ 20 اعلی رہنما فی الوقت نظر بند ہیں اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی ہنوز اپنی رہائش گاہ میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں ہیں۔

pdp gc lone
pdp gc lone
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 1:06 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پی ڈی پی کے صدر دفتر میں پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون نے کہا کہ مرکزی حکومت پارلیمینٹ میں ان کی رہائی سے متعلق غلط بیانی کر رہی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

مرکزی وزیر جئے کشن ریڈی نے منگل کو پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا 'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد فی الوقت گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 223 ہے اور کوئی بھی سیاسی رہنما گھر میں نظر بند نہیں ہے'۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ کل پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے مرکزی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں کشمیری مین سٹریم لیڈران کی نظر بندی پر دیے گئے بیان کی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار کے بیان اور حقیقت میں انتا ہی فرق ہے جتنا سچ اور جھوٹ کے درمیان ہے۔

مرکز کے دعوے جھوٹے

غلام نبی لون کا مزید کہنا 'پی ڈی پی دفعہ 370، دفعہ 35اے اور جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی'۔

یہ بھی پڑھیے
سرینگر کے دو ہوٹلز پر این آئی اے کا چھاپہ

تاہم مرکز کے بیان کی نقطہ چینی کرتے ہوئے سجاد لون نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا 'اس بیان اور حقیقت میں انتا ہی فرق ہے جتنا سچ اور جھوٹ میں ہے'-

سجاد لون نے کہا 'انکی پارٹی کے نائب چیرمین غنی وکیل فی الوقت نظر بند ہیں اور انکو انکے بیٹے کی سگائی کی تقریب میں شامل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور آنے والے دنوں میں انکی شادی کی تقریب میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ لیکن پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے مطابق وہ آزاد ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.