جموں و کشمیر انتظامیہ کے افسران کے مطابق پی سی آئی کے کوآرڈینیٹر بلویندر سنگھ کے علاوہ کمال نارنگ اور سید رضا حسین رضوی آج وادی کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے ”پی سی آئی کی ٹیم یہاں صحافیوں اور سرکاری ملازمین سے ملاقات کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ٹیم جنوبی کشمیر کے ضلع اننتناگ کا بھی دورہ کرے گی”۔
واضح رہے کہ پی سی آئی کی ٹیم کو وادی کشمیر کے دورے پر گزشتہ برس کے نومبر ماہ میں ہی آنا تھا تاہم بھاری برف باری کی وجہ سے دورہ ملتوی کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
فاروق عبداللہ نے والد کی قبر پرفاتحہ خوانی کی
احتجاج کے دوران شیر خوار بچی کی موت
افسران کا کہنا ہے 'پی سی آئی کی ٹیم دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد یہاں کے صحافیوں اور خبررساں اداروں سے جاننے کی کوشش کرے گی کہ وہ موجودہ وقت میں صحافت کن حالات میں کر رہے ہیں'۔
گزشتہ برس کے دسمبر مہینے میں پی سی آئی کی ٹیم نے جموں خطے کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر سید سہرش اصغر نے ٹیم کو انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات پر عائد پابندی کے چلتے مہیا کی گئی تفصیلات فراہم کی تھی۔