سرینگر (جموں و کشمیر) سینئر کانگریس رہنما پون کھڑا نے ہفتے کے روز کہا کہ "لوگ بھارت کو جوڑنا چاہتے تھے۔"
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "جہاں جہاں ہم جا رہے ہیں وہاں محبت بڑھتی جا رہی ہے۔ کشمیر میں جتنا پیار دیکھا اتنی اُمید نہیں تھی۔ اُمید سے زیادہ لوگ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔"
اُن کا کہنا تھا خطے میں جب انتخابات ہونگے تو ہمارا منشور جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دلانا اور فلاح و بہبود کے لئےکام کرنا ہوگا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے ساتھ سوتیلا سلوک نہیں ہو رہا ہے۔وہاں کے لیڈران راہل گاندھی سے ملے تھے اور لداخ کا گاندھی خاندان کے ساتھ رشتہ بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا کو کامیابی رہی ہے ۔
مزید پڑھیں:Congress Slams BJP بھارت جوڑو یاترا کے دوران لوگوں کی آمد سے بی جے پی پریشان