ETV Bharat / state

پاسپورٹ دفتر سرینگر میں 8 جون سے کام کاج بحال ہوگا - کشمیر نیوز

کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے زائد از دو ماہ تک جزوی طور پر بند رہنے کے بعد پاسپورٹ دفتر سری نگر میں 8 جون یعنی پیر سے باقاعدہ کام کاج بحال ہوگا۔

پاسپورٹ دفتر سرینگر میں 8 جون سے کام کاج بحال ہوگا

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 5:45 PM IST

اس ضمن میں ریجنل پاسپورٹ افسر سرینگر بی بی ناگر نے پاسپورٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ محکمہ کی ویب سائٹ پر اپنی اپائنٹمنٹ کو دوبارہ بک کریں۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ مقررہ تاریخ پر پاسپورٹ دفتر تشریف لاتے وقت تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

جن احتیاطی تدابیر کو عمل میں لانے کی تاکید کی گئی ہے ان میں آروگیا سیتو نامی موبائل ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا، فیس ماسکس لگانا، دستانے پہننا، سماجی دوری کا خیال رکھنا اور سینیٹائزرس کا استعمال کرنا خاص طور پر شامل ہیں۔

موصوف افسر نے کہا ہے کہ لوگ پاسپورٹ کے بارے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے یا کسی دوسرے متفرقہ کام کے لئے پاسپورٹ دفتر نہ آئیں بلکہ اس سلسلے میں ہم سے فون پر رابطہ کریں۔

انہوں نے لوگوں سے 0194-2500375 اور 2500374 پر رابطہ کرنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.