ETV Bharat / state

ہوائی راستے سے مسافروں کے آنے کا سلسلہ جاری

لاک ڈائون میں نرمی کے بعد جموں و کشمیر میں قومی و بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں مسافرین طیاروں کے ذریعے جموں و کشمیر وارد ہوئے۔

ہوائی راستے سے مسافروں کے آنے کا سلسلہ جاری
ہوائی راستے سے مسافروں کے آنے کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 5:41 PM IST

مرکزی زیرانتظام جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے کے 66 ویں روز2 ہزار 3سو 13مسافروں کو لے کر 23 پروازیں جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈوں پر اتری ہیں۔

6سو 36مسافروں کو لےکر 10کمرشل پروازیں جموں کے ہوائی اڈے پر اتریں جبکہ 13پروازیں 1ہزار 6سو 77مسافروں کو لے کر سرینگر پہنچی۔ اس کے علاوہ دو بین الاقوامی پروازیں 2سو مسافروں کو لے کر سرینگر وارد ہوئیں۔

واضح رہے کہ 25مئی سے اب تک جموں ائیر پورٹ پر 505گھریلوں پروازیں اتریں ہیں۔ جن میں 37ہزار 6سو 72مسافروں نے سفر کیا ۔اسی طرح ایک لاکھ 5ہزار 64 مسافر 816 پروازوں کے زریعے سرینگر پہنچائیے گئے۔

ادھر جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ابتک متعدد ممالک سے تقریبا 3ہزار6 سو 76مسافروں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے جموں وکشمیر واپس لایا گیا ہے۔

ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کا کووڈ 19 ٹسٹ عمل میں لایا جاتا ہے اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کر دیا جاتا۔ انتظامیہ نے پروازوں کے ذریعے یو ٹی میں وارد ہونے والے تمام مسافروں کی سکریننگ نمونے لینے اور قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ اور معقول انتظامات کئے ہیں۔

وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.