سرینگر: وادی کشمیر میں موسم کے روپ بدلنے کا سلسلہ گذشتہ کچھ روز سے مسلسل جاری ہے۔ دوپہر تک موسم خشک رہنے کے ساتھ ہی مطلع پر گہرے بادل سایہ فگن ہوجاتے ہیں اور اسی کے ساتھ کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہونے لگتی ہیں تو کہیں ژالہ باری بھی ہوجاتی ہے جس سے کسانوں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ Weather in Kashmir دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم یہی صورتحال یکم جون تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ وادی میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔Weather Update
گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Srinagar وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : weather in Kashmir: موسم میں بہتری کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ