ETV Bharat / state

Kashmir Weather جموں و کشمیر میں جزوی سورج گرہن، موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں منگل کے روز جزوی سورج گرہن رہے گا جبکہ موسم اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ Weather Forecast in Kashmir

جموں و کشمیر میں جزوی سورج گرہن، موسم خشک رہنے کا امکان

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 12:30 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں منگل کے روز خشک موسم کے بیچ جزوی سورج گرہن ہوگا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں منگل کے روز جزوی سورج گرہن رہے گا جبکہ موسم اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں سورج گرہن سہہ پہر 4 بجکر 14 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ جموں میں 4 بجکر 17 منٹ سے شروع ہوگا۔ partial Solar eclipse in Jammu and Kashmir

ان کہنا تھا کہ غروب آفتاب کے بعد یہ گرہن ختم ہوگا۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی ہی توقع ہے۔ ادھر وادی میں خشک موسم کے بیچ کئی مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔ ۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور موسم خزاں کی نحیف دھوپ بھی چھائی رہی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.