جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ڈرون کے ذریعے اسلحہ پھینکنے کی متعدد بار کوشش کی۔ تاہم، ڈی جی پی نے پاکستان اور بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال فروری میں سیز فائر معاہدے پر پابندی پر اتفاق کرنے کے بعد سے ایک تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
سنگھ نے کہا 'پاکستان کی طرف سے بار بار ڈرونز کے ذریعے اسلحہ پھینکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہم نے ان کی بہت ساری کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ جب سے جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، تب سے ہم سرحد کی صورتحال میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے لوگ جنگ بندی معاہرے پر عمل پیرا ہیں۔'
بارڈر مینجمنٹ کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کورونا وائرس وبا سے بچنے کے لئے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'پچھلے دنوں انفیکشن کے متعدد مثبت واقعات پیش آئے، ہم بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کچھ پولیس عہدیداروں نے خود کو ٹیکہ لگوایا ہے۔'
واضح رہے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔