ETV Bharat / state

PAGD Meeting in Srinagar پی اے جی ڈی کی میٹنگ ہفتہ کو فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر متوقع - جموں و کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ووٹ

پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن کی ہفتہ کے روزسرینگر میں میٹنگ ہو رہی ہے۔ میٹنگ پی اے جی ڈی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔PAGD Meeting in Srinagar

pagd-to-meet-on-saturday-at-farooq-abdullas-residence
پی اے جی ڈی کی میٹنگ ہفتہ کو فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر متوقع
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 10:52 PM IST

سرینگر:پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح جماعت کے ارکان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کر رہے ہیں۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کو درپیش مختلف مسائل سمیت جموں و کشمیر میں ووٹروں کی جاری رجسٹریشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میٹنگ پی اے جی ڈی کے ارکان یعنی این سی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، سی پی آئی (ایم) اور عوامی نیشنل کانفرنس کے رہنما شرکت کریں گے۔PAGD Meeting in Srinagar

بتادیں کہ جموں و کشمیر چیف الیکشن آفیسر ہردیش کمار نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں نئی ووٹروں کا اندراج ہو رہا ہے اور توقع ہے کہ اس مشق میں 20 سے 25 لاکھ نئے ووٹروں کا انداج ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اس بار غیر مقامی لوگ بھی ووٹ دینے کے اہل ہونگے جس کے بعد جموں وکشمیر کے سیاسی جماعتوں نے اس کے خلاف شدید مخالفت کی تھی۔

جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے انتخابی فہرستوں میں غیر مقامی افراد کو شامل کرنے کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے ۔ کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ممبر ہے۔اس کمیٹی میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے کمیٹی میں رمن بھلا، شیخ عبدالرحمان، رتن لال گپتا ، ڈاکٹر محبوب بیگ، اے ایس رین، گلچین سنگھ چرک، چودھری لال سنگھ، منیش ساہنے، ہری سنگھ، جی ایم میزراب، مظفر احمد شاہ اور آئی ڈی کھجوریا کو ممبر بنایا گیا ہیں۔

مزید پڑھیں: Residence Certificate To Non-Locals جموں انتظامیہ نے غیر مقامی لوگوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا حکم واپس لے لیا

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے سبھی تحصیلداروں کو حکم نامہ جاری کیا تھا کہ صوبے بھر میں پچھلے ایک سال سے مقیم غیر مقامی شہریوں کو فوری طورپر ووٹنگ فہرست میں شامل کیا جائے۔ حکم نامہ منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی صوبے جموں کے لوگوں نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا۔ اس فیصلے کو بعد میں جموں انتظامیہ نے واپس لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.