ETV Bharat / state

یو ٹی کے مختلف ہسپتالوں میں بہت جلد آکسیجن پلانٹ نصب ہوگا - 223 کروڑ روپے کے آکسیجن پلانٹس

جموں وکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کی شکایات کو دور کرنے کے لئے 223 کروڑ روپے کے آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کے پروجیکٹ کے متعلق ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Oxygen plants
Oxygen plants
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 1:52 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لئے 223 کروڑ روپے کے آکسیجن پلانٹس کے پروجیکٹ کو منظوری دی ہے اور اس ضمن میں اگلے 4 مہینوں کے دوران یو ٹی کے 37 سے زائد ہسپتال جدید آکسیجن پلانٹس سے لیس ہوں گے۔

جموں وکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کی شکایات کو دور کرنے کے لئے 223 کروڑ روپے کے آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کے پروجیکٹ کے لئے ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کے تحت وادی کے بڑے ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ضلع اور چند دیگر طبی مراکز میں بھی آکسیجن سپلائی کی سہولیات دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر کام الاٹ کر دیا جائے گا۔

اتل ڈلو نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کے لئے 50 فیصد رقم واگزار کی جاچکی ہے جبکہ تمام ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو مہیا رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ضلع ہسپتالوں سے مریضوں کو سرینگر منتقل نہ کرنا پڑے اور انہیں وہیں آکسیجن کی سہولیات دستیاب ہو۔

واضح رہے کورونا وائرس کے چلتے جموں وکشمیر کے مختلف ہپسپتال میں آکسیجن کی قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.