ETV Bharat / state

Indian Army Recruitment انڈین آرمی میں بھرتی کے لیے پہلی بار آن لائن امتحان کا انعقاد - انڈین آرمی میں بھرتی کے لئے امتحان

بھارتی فوج میں بھرتی کے لیے پہلی بار آن لائن امتحانات کا انعقاد کیا گیا اور ان میں خواتین سمیت کشمیر اور لداخ سے 6000 سے زیادہ امیدواروں نے حصّہ لیا۔

انڈین آرمی میں بھرتی کے لیے پہلی بار آن لائن امتحان

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 5:04 PM IST

سرینگر : بھارتی فوج کی جانب سے جمعہ کے روز دعوی کیا گیا کہ فوج میں بھرتی کے لیے پہلی بار آن لائن امتحانات کا انعقاد کیا گیا اور ان میں خواتین سمیت کشمیر اور لداخ سے 6000 سے زیادہ امیدواروں نے حصّہ لیا۔ سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل عمران موسوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "فوج کی ریکروٹنگ آفس سرینگر نے 26 اپریل کو پورے ملک میں منعقد ہونے والے بھارتی فوج میں بھرتی کے لیے پہلے آن لائن داخلہ امتحان کی کامیابی سے تکمیل کی اطلاع دی ہے۔ نیا طریقہ انتخاب کے دوران علمی پہلوؤں پر زیادہ توجہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔"

انڈین آرمی میں بھرتی کے لیے پہلی بار آن لائن امتحان
انڈین آرمی میں بھرتی کے لیے پہلی بار آن لائن امتحان

انہوں نے بتایا کہ "آن لائن کمپیوٹر پر مبنی امتحان EdCIL (انڈیا) کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا، جو وزارت تعلیم کے تحت ایک منی رتن کمپنی ہے۔ جموں و کشمیر کے یو ٹی کے کشمیر ڈویژن میں امتحانات ضلع بڈگام کے دو مراکز، ضلع بارہمولہ میں ایک مرکز اور ضلع سرینگر کے نو مراکز میں منعقد ہوئے۔ لداخ کے یو ٹی میں لیہہ اور کارگل میں امتحانات ہوئے تھے۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ "کشمیر اور لداخ کے 6000 سے زیادہ امیدواروں بشمول خواتین امیدواروں نے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے امتحانات میں شرکت کی۔ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے امیدواروں نے تسلیم کیا کہ امتحانات کے پرانے نظام کے مقابلے میں وقت اور محنت کی بچت کے لحاظ سے نیا نظام ایک اعزاز ہے۔"

یہ بھی پرھیں: Army Recruitment Awarness Programme کولگام میں اگنی ویر اسکیم کیلئے بیداری کیمپ کا انعقاد

وہیں امتحانات کے نتایج کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ "پہلے آن لائن داخلہ امتحان کے نتائج کا اعلان مئی 2023 کے وسط تک آن لائن متوقع ہے۔ اس کے مزید امتحان کے دوران امیدواروں کو فوج کے ریکروٹنگ آفس سرینگر کی طرف سے جون 2023 میں بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں ہونے والی بھرتی ریلی کے اگلے مرحلے کے لیے درکار دستاویزات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.