ETV Bharat / state

جموں و کشمیر : کووڈ-19 کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

author img

By

Published : Mar 7, 2021, 11:48 PM IST

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار 44 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 892 فعال کیسز ہیں۔

covid 19
covid 19

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 112 نئے کیسز پائے گئے ہیں، جن میں سے 19 کا تعلق جموں سے ہے اور 93 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ علاوہ ازیں کشمیر صوبہ میں 1 شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 101 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 26 کا تعلق جموں سے ہے اور 75 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 27 ہزار 44 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 892 فعال کیسز ہیں، جبکہ 1 لاکھ 24 ہزار 190 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 1962 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدگان میں 727 جموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 1235 افراد کشمیر وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
'مغربی بنگال اگر کشمیر بن جائے تو کیا غلط ہے'

میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 5389798 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جن میں سے چھ مارچ 2021 تک 5262754 افراد کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 27290 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 462 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.