ETV Bharat / state

ہائی کورٹ کی ہدایت پر افسروں کی ٹیم نے ڈل جھیل کا دورہ کیا - Dr. G N Itoo

افسروں کی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ چار چناری اور نہرو پارک کی تاریخی حیثیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہیے اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

ہائی کورٹ کی ہدایت پر افسروں کی ایک ٹیم نے ڈل جھیل کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 9:33 AM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت پر لاوڈا، سیاحت اور پھولبانی کے افسران کی ٹیم نے جھیل ڈل میں نہرو پارک اور چار چناری کا دورہ کیا تاکہ وہاں موجود اثاثوں کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کی صلاحیتوں اور خوبصورتی کو بڑھانے کی ضرورت کا اندازہ کیا جا سکے۔

افسروں کی ٹیم میں ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، وائس چیئرمین لاوڈا طفیل متو، محکمہ پھولبانی کا نمائندہ، سیاحت، لاﺅڈا اور فلوری کلچر محکموں کے دیگر افسران بھی تھے۔

افسران کی ٹیم نے چار چناری میں لگائے گئے پودوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ افراد کو فوری طور پر خوبصورتی اور دیگر اثاثوں جیسے جیٹیوں، واش روموں وغیرہ میں اضافے کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ متعلقین کو کوڈا دانوں کی مناسب دیکھ ریکھ کرنے کی بھی ہدایت دی۔

ٹیم نے نہرو پارک میں مرکزی گیزبو اور دیگر محیط اثاثوں کی ترقی اور خوبصورتی کی ہدایت دی۔

افسروں کی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ چار چناری اور نہرو پارک کی تاریخی حیثیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہئے اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.