سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحادی گروپ آئی این ڈی آئی اے(انڈیا) کے رابطہ کمیٹی اور انتخابی حکمت عملی کمیٹی کے رکن منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ اپوزیشن اتحاد نے جسٹس (ر) حسنین مسعودی کو اتحاد کی مہم کمیٹی کا رکن بھی مقرر نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کانفرنس کی عفرا جان اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سوشل میڈیا کے ورکنگ گروپ کا رکن بنایا گیا ہے۔وہیں این سی کے تنویر صادق اور پی ڈی پی کے موہت بھان کو میڈیا کے ورکنگ گروپ کے ممبر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی میں مخالف جماعتوں کے اتحاد کا دو دن کا اجلاس شروع ہوا تھا۔ اس اجلاس میں بھارت کی تمام بی جے پی مخالف جماعتوں نے شرکت کی۔اس دو روزہ اجلاس کے آخری دن 14 رکنی کارڈینیٹس کمیٹی، انتخابی حکمت عملی کمیٹی اور19 رکنی تشہیر کمیٹی کے ساتھ میڈیا اور سوشل میڈیا کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔
مزید پڑھیں: INDIA Alliance Meeting انڈیا اتحاد نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ایک ساتھ لڑنے کا عزم کیا
خیال رہے کہ کشمیر صوبے سے اس وقت نیشنل کانفرنس کے تین رکن پارلیمان ہیں ۔جن میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جسٹس (ر) حسنین مسعودی اور محمد اکبر لون۔