ETV Bharat / state

Bakshi Stadium in Srinagar سرینگر بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی لمبی قطار پر عمرعبداللہ کا حکومت سے سوال - Independence Day celebrations

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کے ہجوم کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت خوب! تو یہی لوگ اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ بوتھوں کے باہر قطار میں کھڑے ہونے کی امید کب کر سکتے ہیں؟ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پانچ برسوں کے بعد یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

Omar abudullah hits out at Centre over assembly elections
سرینگر بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کے لمبی قطار پر عمرعبداللہ کا حکومت سے سوال
author img

By

Published : Aug 15, 2023, 8:41 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے منگل کے روز مرکزی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ خطے میں انتخابات کب ہوں گے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کے ہجوم کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت خوب! تو یہی لوگ اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ بوتھوں کے باہر قطار میں کھڑے ہونے کی امید کب کر سکتے ہیں؟

  • Excellent. So when can these same people expect to be queueing outside polling booths for assembly elections? https://t.co/bKPZGTxAAN

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) August 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ آج سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں پانچ برسوں کے بعد یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی، جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی اور سلامی لی۔ وہیں دوسری جانب جموں میں یوم آزادی کی تقریب میں ایل جی کے مشیر نے قومی جھنڈا لہرایا اور سلامی لی۔ بخشی اسٹیڈیم میں پولیس، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹوں کے علاوہ اسکولی بچوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر منوج سنہا نے اپنے تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ کافی عرصے کے بعد وادی میں غیر ملکی سیاح کی آمد میں 59 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور اب کئی ممالک کی جانب سے جموں و کشمیر کے تعلق سے اپنے منفی مشاورت کو واپس لینے کا امکان ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کوشش کر رہی ہے کہ عام آدمی اپنی زندگی کسی بھی مشکلات کے بغیر بسر کرے۔ میں نے جب تین برس قبل لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا تب میں نے کہا تھا کہ میں یہاں کوئی وعدہ کرنے نہیں آیا ہوں بلکہ نبھانے آیا ہوں، ہم لوگوں کے چہروں پر مسکرات دیکھنا چاہتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ آج نئی سڑکیں، ریل لائنیں، نئے پاور پروجیکٹس، ہوائی اڈے کے ٹرمینلز، سینیما ہال، ریور فرنٹ جبکہ بہت کچھ شروع ہونے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.