سرینگر: یوم عاشورہ یعنی 10 محرم الحرام کی مناسبت سے وادی کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں میں تعزیہ، علم شریف اور ذوالجناح کے چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوئے جن میں اعزا داروں کی کثیر تعداد نے غم حسینی میں ماتم،گریہ زاری اور سینہ زنی کی۔Youm-e-Ashura in Srinagar
عزاداروں کے لیے جہاں جگہ جگہ پانی اور دیگر مشروبات کا انتظام رکھا گیا تھا وہیں چند غیر رضاکارنہ تنظمیوں کی جانب سے کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کے لیے کئی اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ اس بیچ سرینگر کے جڈی بل علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے بھی کھانے پینے اور مشروبات تقسیم کرنے کی غرض سے ایک اسٹال قائم کیا گیا۔
ایسے میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدللہ نے پارٹی کے ترجمان اعلی تنویر صادق کے ہمراہ اس کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں از خود عزاداروں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی۔ اس موقع پر تنویر صادق کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔omar abdullah visits refreshment distribution camp in Alam Gari Bazar srinagar
اس موقع پر عمر عبدللہ نے پارٹی کارکنان کی جانب سے کیمپ قائم کرنے اور عزاداروں کے تئیں اپنی خدمات بہم رکھنے کے لیے منتظمین کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی جانب سےدی گئی اعظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وادی کشمیر میں بھی یوم عاشورہ دس محرم الحرم انتہائی عقیدت واحترام اور رنج وغم کے ساتھ منایا گیا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سر بلندی اور حق و صداقت کی بالا دستی کے لیے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی تھی۔