ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس نہیں بلکہ کانگریس ناکام ہوئی: عمر عبداللہ - عمر عبداللہ کانگریس کی ناکامی

ریاست راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جیت درج کر لی جبکہ کانگریس نے صرف تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان انتخابات کو اگلے لوک سبھا انتخابات کے لیے کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ Omar Abdullah on assembly elections 2023 results

اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس نہیں بلکہ کانگریس ناکام ہوئی، عمر عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 2:06 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ جن تین ریاستوں میں بی جے پی کی اسمبلی انتخابات میں جیت ہوئی ہے ان میں انڈیا الائنس کی ناکامی نہیں ہے بلکہ کانگریس کی ناکامی ہے کیونکہ ان انتخابات میں ہر انڈیا الائنس کے شرکاء علیحدہ انتخابات لڑ رہے تھے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان انتخابات میں کانگریس نے غلطی یہ کی کہ انڈیا الائنس کے ساتھ انہوں نے انتخابات نہیں لڑے اور انڈیا الائنس کے کچھ لیڈران نے انتخابات کے دوران غلط بیانی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان انتخابات میں کانگریس کی ہار ہوئی ہے نہ کہ انڈیا الائنس کی۔

  • #WATCH | National Conference Vice President Omar Abdullah says, "Elections are like that, you win some and you lose some. You can't only be satisfied with the elections that you win. You must also be ready to accept defeat. Now, if the Congress has lost in Chhattisgarh, Madhya… pic.twitter.com/QIpFhzyB74

    — ANI (@ANI) December 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یاد رہے کہ اتوار کو چار ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں سے بی جے پی نے تین ریاستوں بشمول راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کو ہرایا، تاہم کانگریس نے تلنگانہ میں انتخابات میں جیت درج کی۔ ان انتخابات کے دوران تمل ناڈو کے لیڈر وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن کے فرزند نے ’’سناتن دھرم‘‘ پر متنازعہ بیان دیا جس پر بی جے پی نے کانگریس اور انڈیا الائنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ غور طلب ہے کہ ایم کے سٹائلن کی سیاسی جماعت ڈی ایم کے ’’انڈیا الائنس‘‘ کا حصہ ہے۔

  • #WATCH | National Conference Vice President Omar Abdullah says, "When BJP loses in state elections, they say it is not General Elections but only Assembly Elections and they won't have any impact on Lok Sabha elections. But when they win, they call it the success of PM Modi and… pic.twitter.com/eWdNJzysKW

مزید پڑھیں: اگر مستقبل میں بھی حالات ایسے ہی رہے تو انڈیا الائنس جیت نہیں سکتا، عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ انڈیا الائنس کے شرکاء کی غلط بیانی سے ان انتخابات پر کیا منفی اثر پڑا وہ الائنس مستقبل میں درست کرنے کی کوشش کرے گی۔ انڈیا الائنس کا اگلا اجلاس دلی میں ملک آرجن کھارگے کی رہائش گاہ پر طے ہے جس میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سمیت دیگر شرکاء کو مدعو کیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کو دعوت موصول ہوئی ہے اور وہ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.