ETV Bharat / state

عمر عبداللہ اپنے بیٹوں کی اچانک آمد سے متحیر - نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے اپنے دونوں بیٹوں ضمیر اور ظاہر کے اچانک ان سے ملاقات کے لیے پہنچنے پر نہ صرف حیرت زدہ رہ گئے بلکہ دوہری خوشی محسوس کرتے ہوئے بڑھ کر استقبال کیا۔

عمر عبداللہ اپنے بیٹوں کی اچانک آمد سے متحیر
author img

By

Published : Oct 12, 2019, 2:56 PM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت والے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ کے برابر ہے۔ نجی گاڑیوں کے نہیں چلنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے بعد ضمیر اور ظاہر نئی دہلی سے صبح کی پرواز سے سری نگر پہنچے۔ عمر عبداللہ جموں کے ہری نیواس میں نظر بند ہیں، جہاں ان کے دونوں بیٹوں ضمیر اور ظاہر کو ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔اس تعلق سے سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے سے دونوں بھائیوں کو لینے کے لیے ایک سرکاری گاڑی بھیجی گئی تھی۔ جس کے بعد گاڑی کو سیدھے ہری نواس تک پہنچایا گیا، جو ڈل جھیل کے قریب زبروان کے دامن میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں : پیر سے وادی میں موبائل خدمات بحال ہوں گی: روہت کنسل

ہری نواس کے مرکزی دروازے پر تعینات سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 'وہ (ضمیر اور ظاہر) جمعے کے روز دوپہر کے قریب یہاں پہنچے اور دو گھنٹے سے زیادہ اپنے والد کے ساتھ رہے'۔

ظاہر اور ضمیر اپنے والد سے ملنے کے لئے بہت پرجوش نظر آئے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلی عمر عبداللہ کو 5 اگست 2019 سے ہی نظر بند رکھا گیا ہے، جس دن بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کرے گی اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرے گی۔ وہ پچھلے 68 دنوں سے یہاں نظربند ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.