ETV Bharat / state

Omar Abdullah on Civilian Killing: شہری ہلاکت پر عمر عبداللہ کا رد عمل - police arrest misfire pulwama

سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک شہری ہلاکت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Omar Abdullah on Civilian Killing

شہری ہلاکت پر عمر عبداللہ کا رد عمل
شہری ہلاکت پر عمر عبداللہ کا رد عمل
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 10:18 PM IST

Updated : Oct 6, 2022, 12:46 PM IST

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شہری ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ ضلع میں ایک 'حادثاتی گولی چلنے' کے واقعہ میں ایک غیر مسلح شہری کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس موت کی فوری، معتبر اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ قصوروار کو ہر ممکن سزا ملنی چاہیے۔ وہیں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے اور معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ پولیس اہلکار، جس کی رائفل غلطی سے چل گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری کی موت ہوئی تھی، کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ Omar Abdullah on Civilian Killing

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا اور اس دوران پولیس اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی چل گئی جو موٹر سائیکل سوار کو لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی باشندوں نے زخمی شخص کو فوری طور علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے نازک حالت میں مزید علاج کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ فوت ہونے والے شخص کی شناخت ضلع شوپیاں کے پوتروال علاقے سے تعلق رکھنے والے آصف احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ Omar Abdullah on Civilian Killing

یہ بھی پڑھیں : Pulwama Civilian Killing: پلوامہ شہری ہلاکت، پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

Civilian killed by Accidental Fire: ’حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے ایک شہری ہلاک

Last Updated : Oct 6, 2022, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.