ETV Bharat / state

کشمیر میں 'جمعہ' کے پیش نظر لاک ڈاؤن، معمولات زندگی متاثر - Normal life affected in Kashmir

شہر خاص کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے محراب و منبر اس جمعہ کو بھی خاموش رہے اور اس کے علاوہ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

کشمیر میں 'جمعہ' کے پیش نظر لاک ڈاؤن، معمولات زندگی متاثر

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 3:36 PM IST

وادی کشمیر میں جمعہ کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس سے معمولات زندگی مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئے۔

وادی میں گذشتہ جمعے کو بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ بظاہر یہ لاک ڈاؤن نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر نافذ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ ایک ہی جگہ پر بڑی تعداد میں جمع نہ ہو سکیں۔

کورونا کی دوسری لہر میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے سبھی بیس اضلاع میں نافذ کورونا کرفیو میں 31 مئی کو نرمی کی تھی۔ تاہم شبانہ اور 'ویک اینڈ' کورونا کرفیو بدستور نافذ ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کے سبھی دس اضلاع میں جمعہ کو ایک بار پھر لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کرنے کے لیے پابندیاں عائد رہیں جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

شہر میں ایک بار پھر لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے لئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور کہیں کہیں خار دار تار بھی دوبارہ بچھا دی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات بھی کیا گیا ہے۔

پابندیوں کے باعث بازاروں میں ایک بار پھر الو بول رہے تھے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل تاہم پرائیویٹ ٹرانسپورٹ جاری ہے۔

شہر خاص کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے محراب و منبر اس جمعہ کو بھی خاموش رہے اور اس کے علاوہ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

لوگ خود بھی کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع میں بھی جمعہ کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

ضلع صدر مقامات میں واقع کسی بھی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی تاہم دور افتادہ علاقوں میں کہیں کہیں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ نماز جمعہ ادا ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وادی کے ان اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں نے جمعہ کے روز مکمل لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کے بارے میں حکمنامے صادر کئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.