ETV Bharat / state

Five Residential Houses Gutted in Srinagar: نورباغ، سرینگر میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر - سرینگر پانچ رہائشی مکان خاکستر

سرینگر کے نورباغ علاقہ میں شبانہ آتشزدگی کے دوران پانچ رہائشی مکان دو عارضی شیڈ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے تاہم آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Nocturnal Ablaze in Srinagar

نورباغ، سرینگر میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 7:14 PM IST

نورباغ، سرینگر میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

سرینگر: سرینگر کے نور باغ علاقے میں آتشزدگی کی ایک شبانہ واردات میں پانچ رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق نورباغ علاقہ کی پمپوش کالونی، پالپورہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک یک منزلہ مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق آگ نے فوری طور اپنے آس پاس دیگر چار رہائشی ڈھانچوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا جنہوں نے فوری طور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائر ٹینڈرز اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کے سبب پانچ رہائشی مکان اور دو شیڈ خاکستر ہو گئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے آتشزدگی متاثرہ مصرہ نامی ایک معمر خاتون نے کہا کہ آگ اُس وقت رونما ہوئی جب وہ بستر میں آرام کر رہے تھے اور آگ اس قدر بھیانک تھی اس نے آناً فاناً پانچ رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بمشکل اپنی اور اہل و عیال کی جان بچانے میں کامیاب ہوئی تاہم آگ کے سبب مکان اور اس میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

مزید پڑھیں: Four Shops Gutted in South Kashmir: آتشزدگی میں چار دکانیں خاکستر

آتشزدگی متاثرین نے ضلع انتظامیہ، صاحب ثروت افراد سے متاثرین کی باز آبادکاری اور فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ ادھر، سرینگر پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کا سراغ لگانے کی غرض سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.