ETV Bharat / state

LG Manoj Sinha on Militancy ماباقی عسکریت پسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے، ایل جی منوج سنہا کی ہدایات - کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ Unified Command Meeting held in Srinagar

lg manoj sinha on militancy
lg manoj sinha on militancy
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 7:20 AM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں منعقدہ یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا مجموعی طور پر جائزہ لیا۔ انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ باقی رہ گئے سرگرم عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز میں سرعت لانے کی خاطر خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں یونیفائیڈ کمانڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حفاظتی اداروں اور سراغ رساں ایجنسیوں سے وابستہ سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران منوج سنہا نے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے حالیہ حملوں کے تناظر میں جموں وکشمیر پولیس اہلکاروں کی نقل وحرکت سے متعلق ایڈوائزری کو مزید مستحکم کرنے کی تاکید کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، داخلہ سیکریٹری آ ر کے گوئل، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار، پولیس چیف آر آر سوین، اے ڈی جی پی وجے کمار ، کور کمانڈر راجیو گھائی ، سپیشل ڈی جی سی آر پی ایف ، آئی جی بی ایس ایف، آئی جی جموں اور خفیہ اداروں سے وابستہ آفیسران بھی موجود تھے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران نو منتخب پولیس سربراہ آر آر سوین نے پار پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ایل جی منوج سنہا کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس سربراہ نے حالیہ حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے حوالے سے بھی تفصیل کے ساتھ آگاہی فراہم کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران کور کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی صورتحال اور دارندازی کے خلاف اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں پوری تفصیل سے روشناس کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جموں وکشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کوبہتر بنانے پر ان کی ستائش کی۔

ایل جی نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ عسکریت پسندی کو فروغ دینے اور امن دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹرولنس کی پالیسی اپنائی جانی چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ منوج سنہا نے چھٹی پر گھر جانے کے دوران پولیس اہلکاروں کے لئے ایڈوائزری اور ایس او پیز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے حالیہ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی فورسز کو تلقین کی ۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے، منوج سنہا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن حالات میں کسی کو بھی رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے میٹنگ کے دوران کہاکہ ہر زندگی قیمتی ہے خواہ کوئی شہری ہو ، پولیس اہلکار یا غیر مقامی باشندہ جو یہاں پر روزی روٹی کمانے کی خاطر آتے ہیں ان کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ باقی رہ گئے عسکریت پسندوں کا جلد از جلد صفایا کیا جائے تاکہ یوٹی میں پوری طرح سے امن و امان کی فضا قائم ہو سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.