ETV Bharat / state

سکمز صورہ میں غیر کووڈ مریضوں کا علاج نہ کرنا باعث تشویش: ڈاک

ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر نثارالحسن نے کہا اگر کورونا مریضوں کی موثر دیکھ ریکھ کرنا اور طبی امداد پہنچانا لازمی ہے، تو غیر کورونا مریضوں کے لئے بھی ہسپتال میں طبی سہولیات بہم رکھنا ضروری ہے۔

non covid patients
غیر کووڈ مریض
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 8:51 PM IST

صورہ میڈکل انسٹی چیوٹ کی جانب سے غیر کورونا مریضوں کا داخلہ اور جراحیوں کا عمل معطل کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ معمول کے مریضوں کا داخلہ اور سرجریز کے عمل کو بند کیے جانے سے مستقبل میں سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس کی روکتھام کے نام پر اس طرح کے اقدامات کر کے عام بیماروں سے کھلواڑ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر نثارالحسن نے کہا اگر کورونا مریضوں کی موثر دیکھ ریکھ کرنا اور طبی امداد پہنچانا لازمی ہے، تو غیر کورونا مریضوں کے لئے بھی ہسپتال میں طبی سہولیات بہم رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، پھیپھڑوں اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی اگر بر وقت جانچ نہیں کی گئی یا ادویات میں وقت رہتے تبدیلیاں نہیں کی گئیں تو مذکورہ مریض کو مزید پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر نثارالحسن نے مزید کہا کہ اس طرح کے مریض شروعات سے ہی کورونا کی وبا سے بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔ اگر ان کے علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے دروازے بند کیے جایں گے تو ان کی صحت اثر انداز ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سیاحت کو فروغ' دینے کی غرض سے ڈل جھیل میں شکارہ ریلی کا انعقاد

ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ گزشتہ برس بھی جب صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اور دیگر بڑے ہسپتالوں نے او پی ڈی خدمات معطل کر دی تھی تو کئی مریضوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور اب کی مرتبہ بھی اسی طرح کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

انہوں نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر کے غیر کووڈ مریضوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.