اس سے پہلے جمعہ کو بھی انتظامیہ کی جانب عائد پابندیوں کی وجہ سے جامع مسجد میں نماز ادا نہ ہو سکی۔
وہیں جامع مسجد نوہٹہ علاقے کے آس پاس سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات رکھا گیا تھا۔
نوہٹہ جانے والے راستوں پر کھار دار تار سے بندشیں کھڑی کی گئی تھیں۔
ادہر دوسری جانب میر واعظ محمد عمر فاروق نے اپنے ایک ٹیوٹ بیان میں انتظامیہ کی جانب سے جمعہ نماز ادا کرنے پر پابندی کو افسوسناک بتایا۔
انہوں نے آئے روز نوجوانوں کی ہلاکتوں پر سخت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تمام فرقوں سے اپیل کی وہ ایک جٹ ہوکر کشمیر مسلے کے حل کے لیے آگے آئیں۔
واضح رہے جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ڈاڈ سرہ ترال علاقے میں گزشتہ شب فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک مسلح تصادم کے دوران انصار غزوۃ الہند کے کمانڈر ذاکر موسی کو ہلاک کیاگیا۔ اس کے بعد ہونے والے احتجاج کے پیش نظر دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ دارالحکومت سرینگر میں بھی کہیں کہیں عائد کی گئی تھیں۔
تاہم ایک دو پتھراؤ کے واقعات کو چھوڑ کر شہر خاص کے ساتھ ساتھ دارالحکومت سرینگر میں بھی حالت پُر امن رہے۔