ETV Bharat / state

'انتخابات سے انکار نہیں لیکن لوگوں کا اعتماد بحال کیا جانا چاہیے'

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 8:25 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے 17 اکتوبر کو جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم کر کے ضلع ترقیاتی کونسل کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کونسلز میں انتخابات کے ذریعے ممبران منتخب ہوں گے-

لوگوں کا اعتماد بحال کیا جانا چاہیے
لوگوں کا اعتماد بحال کیا جانا چاہیے

جموں و کشمیر میں حال ہی میں قائم کیے گئے ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں پر اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے. اس سطح کے انتخابات جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد کیے جارہے ہیں-

لوگوں کا اعتماد بحال کیا جانا چاہیے

اس عمل پر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کو انتخابات سے انکار نہیں ہے کیونکہ یہ جمہوری عمل کا اہم حصہ ہے، لیکن لوگوں کی شرکت کے لیے مرکزی سرکار کو عوام کو اعتماد میں لینا چاہیے اور اس کے لئے پانچ اگست سے لیے جانے والے متعدد فیصلے واپس لینے کی ضرورت ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان سریندر سنگھ چھنی نے بتایا کہ کانگریس ان انتخابات میں ضرور حصہ لے گی اور آنے والے دونوں میں اس کے لئے لائحہ عمل مرتب کرے گی-

وہیں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ترجمان منتظر محی الدین نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں وہ بھی ان انتخابات کے متعلق میٹنگ منعقد کر رہے ہیں۔

17 اکتوبر کو مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم کر کے ضلع ترقیاتی کونسل کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کونسلز میں انتخابات کے ذریعے ممبران منتخب ہوں گے-

اس سے قبل جموں کشمیر میں ضلعی سطح پر پلاننگ کمیٹیاں تشکیل ہوتیں تھی، جن کی صدارت منتخب وزیر کرتے تھے اور ارکان اسمبلی کے علاوہ پنچایتی اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ارکان ممبران ہوتے تھے-

نئے پنچایتی ایکٹ کے تحت اب ہر ضلع کو 14 انتخابی حلقوں میں آبادی کے لحاظ سے بانٹا جائے گا اور ہر حلقے سے ایک ممبر انتخابات کے ذریعے منتخب ہوگا-

یہ بھی پڑھیے
ڈی ڈی سی انتخابات کی پوری تفصیلات، ای وی ایم کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کا بھی استعمال

جموں و کشمیر میں سنہ 2018 کے ماہ نومبر میں پنچایتی انتخابات منعقد کئے گئے تھے جن میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے شمولیت نہیں کی تھی- سخت سکیورٹی کے باوجود ان انتخابات میں 11639 پنچایتی حلقوں میں کوئی بھی ووٹ ڈالنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے یہ نشستیں خالی پڑی ہیں۔

رواں برس کے فروری میں انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ ان خالی نشستوں میں آٹھ مرحلوں میں 5 مارچ سے انتخابات منعقد ہوں گے لیکن سکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر چیف الیکٹورل افسر نے انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.